وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

نقدی، موبائل فون، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں، مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لوئر مال میں انتصار سے 3 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں خاور سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں اسماعیل سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں کاشیان سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ ہڈیارہ میں عبید سے 2 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ علاوہ ازیں نصیر آباد اور سول لائنز کے علاقوں سے دو گاڑیاں چوری کر لی گئیں، جبکہ مصری شاہ، گارڈن ٹاؤن اور ستوکتلہ سے موٹر سائیکلیں بھی چوری ہونے کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔