چور و ڈاکو شہریوں سے نقدی، موبائل فون، گاڑیاں و موٹرسائیکلیں لے اْڑے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں عمار سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں ہارون سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل، جنوبی چھاؤنی میں ارسلان سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں رمیز سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں خلیل سے 80 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں نصیر آباد اور ڈیفنس بی سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد، نواب ٹاؤن اور لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ شہریوں نے سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔