کراچی میں واٹر ٹینکرز کیلئے نیا نظام متعارف

کراچی(آئی این پی )کراچی میں چلنے والے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پانی فراہم کرنے والا کون سا ٹینکر قانونی اور کون سا غیر قانونی ہے، یہ اب بارکوڈ کو اسکین کر کے فوری معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اپنے موبائل فون سے واٹر ٹینکر پر لگا بار کوڈ اسکین کرتے ہی ٹینکر، ڈرائیور، روٹ، فٹنس اور پانی کے منبع کی مکمل تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ ہر رجسٹرڈ ٹینکر کی شناخت، ڈرائیور کی تصویر اور شناختی معلومات کی تصدیق بار کوڈ سے آسانی سے کی جا سکتی ہے