اکرہ (آئی این پی ) مغربی افریقی ملک گھانا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے بڑی کان کنی کمپنیوں سے ان کی 30 فیصد سونے کی پیداوار خریدے گا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط کیے جا سکیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے یہ معاہدہ بڑے پیمانے پر مائننگ کمپنیوں کے ساتھ کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی پیداوار کا ایک حصہ ریاستی ادارے کو فروخت کریں گی۔ گھانا جو افریقہ کا سب سے بڑا سونے کا پیدا کنندہ ملک ہے، پہلے ہی 2022 میں ایک خریداری پروگرام شروع کر چکا ہے، جس میں ابتدائی طور پر 20 فیصد سونا حاصل کیا جا رہا تھا۔ نئے فیصلے کے مطابق بڑی مائننگ کمپنیاں اپنی پیداوار کا 30 فیصد حکومت کو دیں گی،سونا مقامی کرنسی سیڈی (cedi) میں خریدا جائے گا