شیوانگی جوشی نے بچپن میں ہراسانی کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا

شیوانگی جوشی نے بچپن میں ہراسانی کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا

بھارتی ٹی وی اداکارہ شیوانگی جوشی نے ریئلٹی شو 'لاک اپ 2' میں پہلی بار اپنے بچپن کے ایک نہایت تکلیف دہ تجربے پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں خاندان کے ایک قابلِ اعتماد شخص نے ان کے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھایا، جس کے باعث وہ طویل عرصے تک خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ شیوانگی کے مطابق جب انہوں نے اس شخص کے رویے کی مخالفت کی تو صورتحال مزید خراب ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے ان کے والدین بروقت گھر پہنچ گئے اور معاملے کو سنبھال لیا۔شیوانگی جوشی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ کافی عرصے تک گھر سے باہر نکلنے اور اسکول جانے سے بھی خوفزدہ رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اس تکلیف دہ تجربے کے بارے میں عوامی سطح پر اتنی تفصیل سے بات کر رہی ہیں۔اداکارہ کی والدہ نے بھی والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کو 'گڈ ٹچ' اور 'بیڈ ٹچ' کے بارے میں آگاہ کریں، ان کی بات غور سے سنیں اور ایسا محفوظ ماحول فراہم کریں جہاں بچے بلا خوف اپنے تجربات شیئر کر سکیں۔