ملزمان میں حمیرا بی بی اور فیصل شامل ، مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بہن بھائی کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ پاشا گراونڈ کے قریب مشکوک جان کر روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزمان سے شاپر میں چھپائی ہوئی 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی،ملزمان دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر آن لائن آرڈر پر سپلائی کرتے تھے۔ملزمان میں حمیرا بی بی اور فیصل شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مزیدتفتیش جاری ہے ایس پی ماڈل اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے