بی آر بی نہر سے لاش برآمد

  لاش کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ، فنگرز پرنٹس سے شناخت،پورسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ باٹاپور میں واقع بی آر بی نہر سینامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی واٹر ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نہر سے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ہے  اس کے فنگرز پرنٹس کی مدد سے اس کے شناخت کی کوشش کی جا رہی جبکہ اس کی موت کی وجہ پورسٹمارٹم رپورٹ کے آنے پر معلوم ہو گئی جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی