بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

 جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حسین علی کے نام سے ہوئی،لاش  مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)بی آر بی نہر سے ایک 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہر سے لاش نکال لی جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حسین علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش پولیس کے حوالے کی جا رہی ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔