لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل چور کوگرفتار کرکے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل کی ماسٹر چابیاں برآمد کرلیں پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزم نے چند روز قبل مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی تھی ملزم موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتا تھاگرفتار ملزم کی شناخت سفارش علی کے نام سے ہوئی،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر نے موٹر سائیکل چوری کی گرفتاری پر انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہے