ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,39,934 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے 1,40,000 پوائنٹس کی حد عبور کر لی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
گزشتہ روز کا لین دین
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں:
23 ارب 65 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 727 روپے مالیت کے
21 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 569 شیئرز کا لین دین ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، 11 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔