چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی آٹھ اپیلیں سماعت کے لیے مقررکردی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٓآج منگل کو ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے ساتھ جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی بنچ کاحصہ ہوں گے۔ایڈوکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اپیلیں دائر کی تھیں،لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی تھی