اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک جج مدت مکمل ہوگئی اور وہ گزشتہ روزسبکدوش ہوگئے،دونوں ججز کو ایک سال کیلئے بطور ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا،ایڈہاک ججز پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے پیرکے روزبھی دس مقدمات مقرر تھے،سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں دو ججز کو ایک سال کیلئے ایڈہاک بنیادوں پر لایا گیا تھا،دونوں ججز کو ایڈہاک پر تعیناتی فوجداری کیسز میں کمی لانے کیلئے کی گئی تھی۔