بابر اعظم کے شاہین آفریدی کیخلاف 5 گیندوں پر 21 رنز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء  سے قبل انٹرا اسکواڈ پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف 5 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔بابر اعظم نے یہ شاندار کارکردگی اس وقت دکھائی جب پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر ملکی لیگز سے واپسی کے بعد ٹی 20 ورلڈ کہ کی تیاریاں شروع کیں۔پاکستانی اسٹار بیٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران شاندار بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔