شیڈول سے قبل پتنگ بازی کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی ، ایس پی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس کا غیر قانونی پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن 27 ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق شاہدرہ پولیس نے کاروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت کرنے پر 27ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1250 تیار پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول سے قبل پتنگ بازی اور اسکی خرید فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے