وارداتوں شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نولکھا میں فیاض سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان,گارڈن ٹاون میں اختر سے 1لاکھ 55 ہزار نقدی اور موبائل فون۔فیکٹری ایریا میں دلشاد سے 1لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل ہزار فون,ہربنس پورہ میں طارق سے 1لاکھ20ہزار اور موبائل فون۔شیراکوٹ میں اویس سے 1لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.نصیر  آباد اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ مصری شاہ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔