وارداتوں شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
برکی اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ شالیمار گلشن اقبال اور ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ،پولیس مقدمات تک محدود،شہری عدم ت تحفظ کا شکار
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لو?رمال میں طیب سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں اسماعیل سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون۔مغل پورہ میں طاہر سے 1 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون,مسلم ٹاون میں منیب سے 1لاکھ 60ہزار اور موبائل فون۔نوانکوٹ میں جمشید سے 1 لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔برکی اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ شالیمار گلشن اقبال اور ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔