صوبائی دارالحکومت جرائم کا گڑھ بن گیا، لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون ، گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں طاہر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, داتا دربار میں مغیث سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ہیئر میں عثمان سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں اظہار سے
3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شاد باغ اور گارڈن ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک لاری اڈا اور نواں کوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔