کپڑے، فروٹ، ٹوتھبرش، کھانے کی پلیٹس اور ایک ٹرے شامل ہے
اسلام آباد(نیٹ نیوز)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچادیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچائے گئے سامان میں کپڑے، فروٹ، ٹوٹھ برش، کھانے کی پلیٹس اور ایک ٹرے شامل ہے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کیلیے سامان اْن کے وکیل رائے سلمان کھرل نے اڈیالہ جیل پہنچایا، جو جیل انتظامیہ نے وصول کرلیا ہے۔