دوحہ (آئی این پی )قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ، دونوں رہنمائو ں نے قطر اور ایران کے درمیان تعاون کے تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگو ہوئی۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے والی کوششوں کی حمایت میں ریاستِ قطر کے موقف کا اعادہ کیا اور کشیدگی میں کمی اور پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔