امریکی ڈالر شدید دبائو کا شکار ، یورو، جاپانی ین اور برطانوی پائو نڈ کی قدر میں اضافہ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد امریکی ڈالر شدید دبائو کا شکار ہو گیا ، جس کے نتیجے میں یورو، جاپانی ین اور برطانوی پائو نڈ کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز ڈالر تقریبا چار سال کی کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کرتا نظر آیا۔یورو 2021 کے بعد پہلی بار 1.20 ڈالر کی سطح سے تجاوز کر کے 1.2015 ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ برطانوی پانڈ بھی 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب 1.3823 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔صدر ٹرمپ نے   صحافیوں کے سوال کے جواب میں ڈالر کی قدر کو بہترین قرار دیا تھا۔ تاہم تاجروں نے اس بیان کو ڈالر فروخت کرنے کا  اشارہ سمجھا، جس سے مارکیٹ میں فروخت کا دبا مزید بڑھ گیا