پولیس افسروں کیلئے60کروڑ کی گاڑیاں

سرحدی اضلاع ، ڈی پی او ز کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ  25 جدید گاڑیاں خریدی جائیں گی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے سرحدی اضلاع میں ڈی پی او ز کو دہشتگردوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلیٰ پولیس افسروں کیلئے 60 کروڑ مالیت کی 25 جدید بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں گی۔جن کیلئے گاڑیاں خریدی جائیں گی ان میں میانوالی، رحیم یارخاں،راجن پور ،ڈی جی خان ،اٹک ،خوشاب و دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز شامل ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے 60 کروڑ کے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں۔آئی جی آفس کی لاجسٹک برانچ گاڑیوں کی خریداری کرے گی جسکے بعد بلٹ پروف گاڑیاں متعلقہ ڈی پی اوز کو دی جائیں گی۔