موٹر وے پولیس سے اسلحہ و گاڑیاں چھین لی

 نامعلوم مسلح افراد اہلکاروں سے دو کلاشنکوف ، چار پسٹل،چار موبائل فون اور دو گاڑیاں لے گئے
عیسی ترین(مانیٹرنگ ڈیسک) قلات میں منگیچر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لی ۔موٹر وے پولیس کے اہلکار منگیچر کے قریب معمول کی ڈیوٹی پر تھے ، مسلح افراد نے اہلکاروں سے دو کلاشنکوف ، چار پسٹل چھین لیا، مسلح افراد موٹر وے پولیس کے اہلکاروں سے چار موبائل فون اور دو گاڑیاں بھی لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ منگیچر پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔