لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انسداد منشیات کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کرنے والا 2 رکنی گروہ منشیات کی بڑی کھیپ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیںایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انسداد منشیات کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کرنے والا 2 رکنی گروہ منشیات کی بڑی کھیپ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاملزمان ندیم اور نوید کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلوسے زائد چرس برآمد کی گئی ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نیایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان سب انسپیکٹر رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہمنشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیںنوجوانوں کے مستقبل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔