خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا ، واپسی کے ٹکٹ کابھی بندوبست کر دیا ہے،گورنر سندھ
کراچی (آئی این پی ) امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کے شادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا ہے، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی سکیورٹی داروں نے مدد کی ہے، خاتون کو مزید 15دن کا ویزہ ملا ہے، آج امر یکا روانہ کردیا جائے گا،لڑکے کی فیملی نہیں مانی جس پر خاتون ائیرپورٹ پر موجود رہی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وہ ائیرپورٹ گئے تو خاتون کے بارے میں انہیں معلومات ملیں، خاتون کو پاکستان کا ویزا دلوایا، واپسی کے ٹکٹ کابھی بندوبست کر دیا ہے۔