لاہور(آئی این پی )سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی خاتون نے جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق ساتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ امریکی خاتون کیرنشا میڈسائن گریس کی جھنگ کے رہائشی 29سالہ نعیم الحسن سے 2سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھ لیا اور نکاح کرکے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ کیرنشانے جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدی میں اسلام قبول کیا۔نکاح کی تقریب ایڈووکیٹ عامر شہزاد کے چیمبر میں منعقد ہوئی، جس میں رانا عامر، کنیز عائشہ اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کے دوران امریکی خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اسلام اور نعیم الحسن کی محبت سے متاثر ہو کر پاکستان آئی ہیں۔واضح رہے کہ شادی سے قبل کنیز امریکا میں شادی شدہ تھیں، اور ان کے تین بچے بھی ہیں، انہوں نے نعیم الحسن سے تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے سابق شوہر سے طلاق لے لی تھی۔