پاکستان نے فضائی طاقت میں دنیا کے بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

 انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کی جاری رینکنگ میں امریکہ کا پہلا نمبر‘ روس  دوسرے ‘ چین تیسرے نمبر پر ہے
بھارت کا چوتھا ‘ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا ‘ پاکستان کا ساتواں  اور مصر کاآٹھواں نمبر
کراچی(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں اْن کے پاس موجودایئرکرافٹس (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر و دیگر امدادی جہازوں) کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر چین ہے۔بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی فورس رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے اور یہ ترقی سے ایک درجہ بہتر ہے۔اس کے بعد ترکیہ اور پھر دسواں نمبر فرانس کا ہے۔