کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر مصطفی کمال نے الزام لگایا ہے کہ عمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نے مروایا، بانی متحدہ نے نشے میں دھت ہوکرعمران فاروق کوقتل کرنیکاحکم دیا۔کراچی میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بانی ایم کیوایم ڈرامے بازآدمی، وہ لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ، بانی متحدہ سمجھتا کہ وہ راجہ ہے، ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پربانی ایم کیوایم نے ناٹک شوکیا، لاش پاکستان بھیجنیکیلییلاکھوں پائونڈ کاچندہ وصول کیا، بانی کی سالگرہ پرعمران فاروق کو مارکرتحفہ دیا گیا، لاش کیلییچندہ لینیکی اپیل کی گئی۔وہ 25 برس سے را سے فنڈنگ لیتا رہا ہے، یہ پوری نسل برباد کرچکا ہے اور اب بھی برباد کررہا ہے، یہ 40 برس میں کتنے لوگوں کو کھاگیا، اب بھی کھا رہا ہے،عمران فاروق کے بچوں سے درخواست کرتا ہوں بانی سے رابطہ نہ کریں۔انہوں نے کہا بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندہ اکٹھا کیا، میں نے دو برس سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پائونڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پائونڈ نکلے، اس کے پاس 6 ہزار پائونڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے؟۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کریمینل قائد ملا ہے ہمیں، ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے، اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے، اس نیآئینی ترمیم کے لیے کبھی ہڑتال کی جب ایک آواز پر 5 لاکھ لوگ جمع ہو جاتے، 20 سال پہلے یہ سب کرتا تو 10 منٹ میں آئینی ترمیم ہوتی لیکن یہ نہیں چاہتا تھا، نام نہاد بانی نے لاش کے حوالے سے واویلا کیا، بانی ایم کیو ایم خود قاتل ہے، ہمارے پاس قتل کے شواہد موجود ہیں، قائد نے نمازجنازہ کے وقت تصویر بنوائی، بانی ایم کیو ایم آج تم وہاں کے شہری ہو، تم جاکر کہو مجھے عمران فاروق کے قتل کا انصاف چاہئے، وہ را سے پیسیلے کر پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، بھارتی را کی وجہ سیعمران فاروق قتل کی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات رکی ہوئی ہے، اس آدمی نے ہمیں 200 سال پیچھے کر دیا، اس شخص نے میرا شہر تباہ کر دیا، اتنے جھٹکوں کے باوجود اللہ اس کو توبہ کی توفیق نہیں دے رہا، اس کے نصیب میں توبہ نہیں، اس شخص کی کال پر 5سیکنڈ میں لاکھوں لوگ باہر نکلتے تھے، بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے، یہ جب چاہتا ہے جس کو چاہتا ہے مروادیتا ہے اورافسوس بھی مناتا ہے، یہ شخص قوم کے بچے کھاگیا، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا میں پارٹی کی جانب سے گیا تھا، میں وہاں موجود تھا ،بانی ایم کیو ایم کو نماز جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران فاروق کے بچوں سے کہتا ہوں لندن میں اس شخص سے بچو، اپنے باپ کے قتل کی تحقیقات کے لیے عدالت جائو اور مقدمہ دائر کرو۔ یہ آدمی خاموشی کو کمزوری سمجھتا ہے، ایم کیو ایم کے اور لوگوں کو بھی پتا ہے لیکن وہ خاموش رہتے ہیں، اس آدمی نے تعلیم تربیت سب تباہ کردیا، میں عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کرانے کے لیے ہر تعاون کے لیے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا یہ آدمی خواتین سے منی لانڈرنگ کرا رہا ہے، امریکی ایجنسی نے اسے پکڑا ہے، کیا یہ آدمی امریکا میں جارہا ہے اس کو بچانے کے لیے؟ کیا اس نے وکیل کیا؟۔