پاک افغان کشیدگی کا خاتمہ دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے، لیاقت بلوچ

30 دسمبر منصورہ میں پنجاب سے جماعت اسلامی کے عہدیداران کا گرینڈ کنونشن ہوگا
26 ویں 27 ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنانے کی سازش ہے، نائب امیر جماعت اسلامی
لاہور (آئی این پی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 26 ویں 27 ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر منصورہ میں پنجاب سے جماعت اسلامی کے عہدیداران کا گرینڈ کنونشن ہوگا۔نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے اور روڈ میپ کے مطابق سودی نظام ختم کیا جائے۔