پی ٹی آئی کے 14 سال صوبے کے عوام کی بڑی بدقسمتی ہیں، آفتاب شیر پاو

پنجاب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزرا کے ساتھ ہونے والا سلوک نامناسب تھا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتا ب شیر پاو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 14 سالہ حکومت صوبے کے عوام کی بڑی بدقسمتی ہیں۔ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت میں آفتاب شیر پاو? نے کہا کہ بدامنی، مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانا وزیراعلیٰ کی ذمے داری ہے، سہیل آفریدی کو دھرنے اور پنجاب کے دورے سے قبل صوبے کے حالات ٹھیک کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حاتمہ کے لیے صوبائی حکومت کی منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) کے فیصلوں پر کوئی عمل نہیں ہوا۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزرا کے ساتھ ہونے والا سلوک نامناسب تھا۔