ہیری بروک کا دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاو?نڈز کا ریکارڈ معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئندہ برس دی ہنڈریڈ میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار پاو?نڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملنے جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کردیے ہیں جس سے ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔سن رائزرز لیڈز (سابقہ ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کرنے والے بروک اب نئی ٹیم کے ساتھ ریکارڈ معاوضے پر کھیلنے کو تیار ہوں گے۔ ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پاو?نڈز میں اپنا بنالیا۔سن رائزرز نے بروک کے ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی لیا ہے۔مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹرینٹ راکٹس جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن کے قریب ہیں۔