پی آئی سی ُنادیہ قمر، محمد خرم آفتاب ،غلام علی عہدے سیبرطرف

لاہور(  کرائم رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے غفلت برتنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر نادیہ قمر، کمپیوٹر آپریٹر محمد خرم آفتاب اور جونیئر ٹیکنیشن فارمیسی ٹیکنالوجی غلام علی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نادیہ قمر کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ کمپیوٹر آپریٹر محمد خرم آفتاب کا تبادلہ پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد اور جونیئر ٹیکنیشن فارمیسی ٹیکنالوجی غلام علی کا تبادلہ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاول پور میں کر دیا گیا۔