لاہور (آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے چار ججز آئندہ سال 2026 میں ریٹائر ہوں گے، جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔جسٹس شجاعت علی خان ہائی کورٹ کے سینئر جج ہیں اور 22 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ 27 مارچ 2012 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ 26 نومبر 2016 کو جج مقرر ہوئے اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جسٹس مسعود عابد نقوی 4 جولائی 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ 7 جولائی 2014 کو جج مقرر ہوئے اور سنیارٹی لسٹ میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ 19 اگست 2026 کو ہوگی۔ وہ 7 نومبر 2014 کو جج مقرر ہوئے اور سنیارٹی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ریٹائر ہونے والے یہ ججز لاہور ہائی کورٹ میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالتی سینیارٹی اور تقررات میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔