ہائی سکولز کو کھیلوں کے سامان کی مفت فراہمی کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ نے سرکاری سکولوں اور کالجز میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور ڈویژن کے 1100 سرکاری ہائی سکولز کو مفت کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا، جبکہ 20 فیصد سرکاری کالجز بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ کھیلوں کے بجٹ میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک کروڑ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور طلبہ کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور بورڈ نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ فیصلے کے تحت لاہور ڈویڑن کے 1100 سرکاری ہائی سکولز کو مختلف کھیلوں کا سامان مفت فراہم کیا جائے گا۔صرف سکول ہی نہیں بلکہ سرکاری کالجز کے طلبہ بھی اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔ لاہور ڈویڑن کے 20 فیصد سرکاری کالجز کو بھی مفت کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بہتر سہولیات میسر آسکیں۔لاہور بورڈ نے کھیلوں کے بجٹ میں بھی نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ کھیلوں کے لیے مختص بجٹ ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردیا گیا، جبکہ لاہور بورڈ کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے لیے مجموعی طور پر 6 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔