لارڈز ٹیسٹ‘ سلمان علی آغا کے شاندار کیچ نے سب کو حیران کر دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے آل رائونڈر سلمان علی آغا نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بارہویں کھلاڑی سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 48ویں اوور میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔خرم شہزاد کی گیند پر انگلش بیٹر جارڈن کوکس نے بیک فٹ پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی، تاہم گیند ایج لگ کر سلپ میں سلمان علی آغا کے دائیں جانب گئی۔ آغا نے فوری طور پر ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے مشکل کیچ تھام لیا۔اس شاندار کیچ کے بعد سلمان علی آغا کچھ دیر وہیں بیٹھے رہے اور پھر کپتان بابر اعظم اور دیگر ساتھی کھلاڑی اس کے پاس آئے اور خوب داد دی۔ ان کے اس شاندار کیچ پر کمنٹیٹرز بھی حیران ہوگیا۔