لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے ناقابل یقین کیچ تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سہ فریقی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔تاہم جنوبی افریقا کی اننگ کے دوران سلمان آغا نے شاندار کیچ پکڑا جسے سوشل میڈیا صارفین 2025 کا بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔میتھیو بریٹزی 83 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب خوشدل شاہ کی گیند پر سلمان آغا نے کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان ا?غا ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ رہے ہیں، کیچ کو دیکھ کر ناصرف کمنٹیٹر بلکہ میدان میں موجود شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔