لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی‘، عبداللہ شفیق 5، محمد رضوان 7 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بناسکے‘بائولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا
لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ٹیم لارڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے 180 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کے صرف 2 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اذان اویس نے 46، سعود شکیل نے 16 رنز بنائے ہیں، شان مسعود، علی عثمان، خرم شہزاد ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 5، محمد رضوان 7 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔