سلمان خان کے بالی ووڈ میں 38سال مکمل، مداحوں کا جشن

سلمان نے 1988 میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے بطور معاون اداکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 38 سال مکمل کر لیے، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جشن منایا گیا۔سلمان خان نے 1988 میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے بطور معاون اداکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم ایک سال بعد فلم میں نے پیار کیا میں پریم کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور وہ صفِ اول کے رومانوی ہیرو بن گئے۔38 سالہ فلمی سفر کے دوران سلمان خان نے ایکشن، کامیڈی، رومانوی اور خاندانی موضوعات پر مبنی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور مختلف یادگار کردار نبھائے۔فلم انڈسٹری میں 38 سال مکمل ہونے پر سلمان خان فلمز نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکار کے مختلف مشہور کرداروں اور فلمی کیریئر کے یادگار لمحات کو شامل کیا گیا ہے۔ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ 38 سال، ایک غیر معمولی سفر، ایک ایسا نام جو ایک جذبہ بن گیا۔