ذاتی اور تعلیمی معلومات غیر مجاز افراد کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں، ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی ) نے کہا ہے کہ اسناد کی تصدیق کے لیے سرکاری طریقہ کار اور ویب سائٹ ہی استعمال کی جائے ۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری عوامی انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد خود کو ایجنٹ ظاہر کرکے درخواست گزاروں کو ایچ ای سی سے تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کرانے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں لہذا شہری ایسے عناصر سے انتہائی محتاط رہیں۔ایچ ای سی نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات غیر مجاز افراد کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں تاکہ انہیں ممکنہ فراڈ اور جعل سازی کی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔کمیشن کے مطابق تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور کاغذ سے پاک ہیجس میں تیز، آسان اور سہل سہولیات فراہم کی گئی