اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور سفارتی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر غور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر تعلقات کے فروغ، باہمی مفادات اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک مستقبل میں مضبوط اور تعمیری تعلقات کے قیام کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے اور باہمی رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔