سیالکوٹ: جنریٹر کے دھویں سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: جنریٹر کے دھویں سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: ڈسکہ کے علاقے کوٹلی بھاگو میں ایک گھر میں دھویں سے دم گھٹنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں جنریٹر چلایا گیا تھا جس کے دھویں کے باعث کمرے میں ہوا کی کمی ہوئی اور تینوں افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔متاثرہ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ اچانک پیش آیا اور وہ اسے روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ جنریٹر استعمال کرتے وقت مناسب وینٹیلیشن کا خیال رکھا جائے۔