امریکی شہر مینیا پولس کے کیتھولک سکول میں فائرنگ، 3 بچے ہلاک، 20 افراد زخمی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی شہر مینیا پولس کے سکول میں فائرنگ ،3 بچے ہلاک، 20 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیتھولک سکول میں پیش آیا، مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، فائرنگ کے دوران سکول میں عبادت کی تقریب جاری تھی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔