ویٹی کن سٹی (آئی این پی )کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد نکلے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے منتخب پوپ نے سوشل میِڈیا پر حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔پوسٹ میں امریکی رہنماوں کی امیگریشن پالیسیوں پر ایک اخلاقی سوال اٹھایا گیا ہے۔