بھارت میں55سالہ خاتون 17 ویں بچے کی ماں بن گئی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں 55 سالہ خاتون  کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع ادے پور میں  55 سالہ خاتون ریکھا جو کہ کاورا رام کی بیوی ہے، نے اپنے 17ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔