بانی سے ملاقات کیلئے امریکہ سے آنے والی خاتون اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے امریکہ سے آنے والی خاتون ڈاکٹر سندس علی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سندس علی نے کہا  جب بھی امریکہ سے آتی ہوں بانی کے لیے کتابیں لے کر آتی ہوں، بانی جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی کو دی گئیں وہ بانی کے لیے امریکہ سے لائی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہے۔