اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوسکا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں، جہاں عدالت کے باہر ان کی کاز لسٹ بھی آویزاں کی گئی ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی تھی، تاہم اس حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن کا اجراء ابھی باقی ہے۔