وزیراعلی مریم نواز کے پروٹوکول کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، بی ایم ڈبلیو مکمل تباہ

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بی ایم ڈبلیو مکمل تباہ ہوگئی۔ میڈیارپورٹ کے  کے مطابق یہ واقعہ ص لاہور میں رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری فائر فائٹنگ کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم اس دوران گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا جو خوش قسمتی سے محفوظ رہا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی سے جاتی امرا واپس جا رہے تھے، گاڑی میں آگ لگنے کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ متاثرہ گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث اس سے پہلے دو مرتبہ ورکشاپ بھی بھیجی گئی تھی۔
ٓٓٓٓ