سکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کامیاب قرار

سکردو( مانیٹرنگ  ڈیسک ) گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ سکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 10 پولنگ  سٹیشنز پر ری پولنگ منسوخ کردی۔   واضح رہے پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی  آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر  آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہے۔