اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں دورہ چین کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاک چین اعلیٰ سطح روابط میں مزید تیزی متوقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک منصوبوں پر پیش رفت ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا۔شہباز شریف کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، مشرق وسطیٰ بحران سے متعلق چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔