ٹریفک حادثات، بچے سمیت 2افراد جاں بحق

 ننگڑ پھاٹک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 8سالہ انس دم توڑ گیا، ایان زخمی ہوا
بچیکی جڑانوالہ روڈ پر رکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالمجیدموقع پرہی چل بسا 
کاہنہ، ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ) کاہنہ کے علاقے ننگڑ پھاٹک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گلی میں کھیلنے والے 2 بچوں کو کچل ڈالا، حادثے میں 12 سالہ انس جاں بحق جبکہ 8 سالہ ایان شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 12 سالہ انس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا۔ ادھر ننکانہ میں رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ بچیکی جڑانوالہ روڈ پر پٹرولنگ چوکی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 46 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالمجید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوون ون ٹو ٹو کا عملہ موقع پر پہنچا اور ضروری کارروائی کے بعد عبدالمجید کی لاش سرکاری ہسپتال بچیکی منتقل کردی۔