لاہور(نیٹ نیوز )صندل کا تیل انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہے، یہ تیل صندل کے درخت سے نکالا جاتا ہے جو کہ 4 ہزار سال سے علاج اور کاسمیٹکس کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایسٹ انڈیز میں پائے جانے والے سفید صندل کے درخت کا تیل بھاپ کشید کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ یہ تیل پرفیومز، اسکن کیئر پروڈکٹس، ماؤتھ واش، ڈیوڈرینٹس، ایئر فریشنرز، صابن اور کریمز میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔طاقتور خوشبو دار مرکبات کی بھرپور ساخت کی وجہ سے اس کا طب کے شعبے میں استعمال بھی قابل ذکر ہے۔صندل کے تیل میں ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے قدرتی مرکبات خون کی گردش کو بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرکے دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔یہ تیل اعصابی نظام کو پْرسکون کرکے تناؤ کو کم کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے صندل کا تیل کے چند قطرے پانی یا دودھ میں ڈال کر باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔پٹھوں اور جوڑوں کی تکلیف کا علاج صندل کے تیل میں اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات ہیں جو پٹھوں کے درد، جوڑوں کی سوزش اور ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔پابندی سے سیب کھانے کے صحت پر نہایت مفید اثرات یہ تیل خون کے بہاؤ کو بڑھا کر تھکاوٹ اور درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔